Sukhanwar Chicago Online Aalmi Natia Mushaera, April 18, 2020 Nizamat: Abid Rasheed

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=bDjIoD82NZM]

سخنور شیکاگو چینل کے عالمی مشاعرے پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
یہ سخنور شیکاگو کی بزم سخن
شاعروں کی ہے اک دلنشیں انجمن
آنلاین سنیں اور انہیں داد دیں
ضوفشاں جن سے ہے محفل فکر و فن
آج ہی اس سے میرا تعارف ہوا
روح پرور ہے جو مثل در عدن
زوم پر نشر ہوتے یہ ویڈیو
قابل دید ہے جن کا یہ بانکپن

لاک ڈاؤن کے دوران سخنور شیکاگو کے زیر اہتمام آنلاین عالمی
نعتیہ مشاعرے کی منظوم روداد
احمد علی برقی اعظمی
تھی شیکاگو سے سخنور کی یہ محفل شاندار
 آنلاین اس میں شرکت تھی یہ وجہہِ افتخار
 میزباں اس محفل شعرا کے تھے عابد رشید
خود بھی ہیں جو اک شیکاگو کے سخنور باوقار
 صدرِ محفل حامدِ امروہوی تھے بزم میں
 سب کے منظورِ نظر ہیں جن کے ادبی شاہکار
 ہند و پاکستان و امریکا سے شعرا تھے شریک
 جن کو حاصل ہے جہانِ فکر و فن میں اعتبار
 نعت گوئی کی یہ محفل تھی نہایت دلنشیں
 جس میں دہلی سے تھا شامل نعت پڑھ کر خاکسار
 تیسری محفل سخنور کی تھی یہ بیحد حسیں
 اس کا ادبی سلسلہ یونہی رہے یہ برقرار
 پیش کرتا ہوں مبارکباد اہل بزم کو
 ہو سبھی شعرا پہ نازل رحمتِ پروردگار
ان کے فکرو فن کا برقی اعظمی ہے قدرداں

ناظم سخنور شیکاگو عالمی مشاعرہ عابد رشید : ایک منظوم تعارف
احمد علی برقی اعظمی نئی دہلی
شاعر خوش فکر و خوش گفتار ہیں عابد رشید
اہل دانش کے معین و یار ہیں عابد رشید
کشور شعرو سخن کے ہیں شیکاگو میں سفیر
علم و دانش کے علمبردار ہیں عابد رشید
مرجع اہل نظر ہیں ان کے افکار جمیل
ترجمان کوچہ و بازار ہیں عابد رشید
ہے سخنور چینل ان کا ان کی اک ادبی شناخت
عہد نو کے زندہ دل فنکار ہیں عابد رشید
دیکھتا رہتا ہوں اکثر ان کی بزم آرائیاں
ہر جگہ اب سرخی اخبار ہیں عابد رشید
قدرداں ہے فکر و فن کا ان کے برقی اعظمی

جس کے اک نادیدہ قلمی یار ہیں عابد رشید

آج دنیا بھر میں ہیں اردو کے جو خدمتگذار