Dr. Ahmad Ali Barqui Azmi se Khaas baat cheet چلو بات کرکے دیکھتے ہیں ہاٹ کیک چینل کے اراکین اور حقانی القاسمی کی برقی ؔ نوازی

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=4Dm_IBPDLnA]

چلو بات کرکے دیکھتے ہیں

ہاٹ کیک چینل کے اراکین اور حقانی القاسمی کی برقی ؔ نوازی

احمد علی برقیؔ اعظمی

دی ہاٹ کیک سے حقانی نے صدا مجھ کو

اِدھر تو آؤ چلو بات کرکے دیکھتے ہیں

بہت دنوں سے تمھیں فیس بُک پہ دیکھتے تھے

اب آج تم سے ملاقات کرکے دیکھتے ہیں

تھے میرے ذہن میں برقیؔ جو ایک مدت سے

کچھ آج تم سے سوالات کرکے دیکھتے ہیں

بگوشِ ہوش سنیں آپ بھی یہ انٹریو

ہم اپنے عرض خیالات کرکے دیکھتے ہیں

ہاٹ
کیک چینل
منظور
تاثرات : احمد علی برقی اعظمی
آج
مجھ پر مہرباں ہے ہاٹ کیک
سب
کے جو وردِ زباں ہے ہاٹ کیک
ہے
یہ چینل مرجعِ دانشوراں
نازشِ
ہندوستاں ہے ہاٹ کیک
آج
حقانی ہیں جس کے میزباں
اہلِ
فن کا قدرداں ہے آٹ کیک
جو
بھی ہیں اس بزم کی روحِ رواں
ان
کی عظمت کا نشاں ہے ہاٹ کیک
ہے
جو سوشل میدیا ہر ضوفشاں
ایک
ادبی کہکشاں ہے ہاٹ کیک
نام
کا ہے کام پر اس کے اثر
ناشرِ
اردو زباں ہے ہاٹ کیک
اس
میں ادبی گفتگو کا سلسلہ
مثلِ
بحرِ بیکراں ہے ہاٹ کیک
ہے
یہ برقی ترجمانِ روح عصر
فکر
و فن کا پاسباں ہے ہاٹ کیک