نسائی لب و لہجے کی ممتاز شاعرہ میناؔ نقوی کے شعورِ فکر و فن پر منظوم تاثرات ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
نسائی لب و لہجے کی ممتاز شاعرہ میناؔ نقوی کے شعورِ فکر و فن پر منظوم تاثرات
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
میناؔ نقوی کے تغزل کا الگ انداز ہے
جذبۂ نسواں کی ان کی شاعری آواز ہے
وہ بیاں کرتی ہیں عصری کرب کی جو داستاں
اجتماعی زندگی کا اُس میں سوز و ساز ہے
اُن کے سینے میں دھڑکتا ہے دلِ درد آشنا
عالمی شہرت کا مُضمرجس میں اُن کی راز ہے
اُن کے نو مجموعۂ اشعار ہیں وردِ زباں
ان کی غزلوں سے نمایاں ذہن کی پرواز ہے
’’ سائباں ‘‘ اور ’’ بادباں‘‘ ہیں عہدِ نو کی داستاں
’’ درد پَت جَھڑ کا ‘‘ نسائی کرب کی آواز ہے
’’ کرچیاں ہیں درد کی ‘‘ ہندی میں اُن کی دلفگار
اہلِ ہندی کو بھی اُن کی شاعری پر ناز ہے
’’ جاگتی آنکھیں ‘‘ بیاں کرتی ہیں دردِ ہجر کو
’’ منزل ‘‘ اور ’’ آئینہ اوجِ فکر کا اعجاز ہے
شاعری ہے ان کی برقیؔ زندگی کی ’’ دھوپ چھاؤں ‘‘
نُدرتِ فکر و نظر کی اُن کی جو غماز ہے