: کس طرح کروں ذکر میں محبوبِ خدا کاہفت روزہ فیس بک ٹائمز کے ۵۳ ویں خصوصی عالمی نعتیہ فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئےمیری نعتِ سرورِ کائنات فخر موجودات احمد مجتبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ہفت روزہ فیس بک ٹائمز کے ۵۳ ویں خصوصی عالمی نعتیہ فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئےمیری نعتِ سرورِ کائنات فخر موجودات احمد مجتبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
احمد علی برقی اعظمی
کس طرح کروں ذکر میں محبوبِ خدا کا
حق کیسے کروں اُن کی ادا مدح و ثنا کا
ان کے ہی وسیلے سے دوعالم کو ملا ہے
پیغام جہاں کو جو دیا رشدو ہدیٰ کا
خلاقِ دوعالم سے یہی میری دعا ہے
’’ ہونٹوں پہ مرے ذکر رہے صلِ علیٰ کا ‘‘
وہ شافعِ محشر ہیں جسے چاہیں نوازیں
محتاج ہے ہر شاہ و گدا اُن کی عطا کا
اُس ذاتِ گرامی کا نہیں کوئی بھی ہمسر
معراج میں حاصل تھا جسے قُرب خدا کا
واللیل اِذا یغشیٰ ہے اس بات کی شاہد
محبوب کی عاشق ہے مُحِب زُلفِ دوتا کا
قرآن و احادیث کی صورت میں ہے برقی
جو درس مِلا اُن سے ہمیں مہر و وفا کا
فیس بک ٹائمز کی اردو نوازی کو سلام
جاری و ساری رہے اس کا یونہی یہ فیض عام
اس کی بزم آرائیاں ہوتی ہیں برقی دلنواز
دیکھنے کو ملتے ہیں پُرکیف و معیاری کلام