نذرَ ادب و ادیب نواز عمر جاوید خان (ناظم اردو کلاسک و ایک اور انیک ایک زمین کئی شاعر اور ایک زمین کئی شاعر گروپ) : احمد علی برقی اعظمی
نذرَ ادب و ادیب نواز عمر جاوید خان (ناظم اردو کلاسک و ایک اور انیک ایک زمین کئی شاعر اور ایک زمین کئی شاعر گروپ)
ڈاکٹراحمد علی برقیؔ اعظمی
ہے عمر جاوید خاں کی کاوشوں سے آشکار
عہد حاضر میں ہیں وہ شعر و ادب کے پاسدار
رہ کے امریکا میں بھی اردو سے ہے اتنا لگاؤ
میری نظروں میں ہیں وہ اردو ادب کے جاں نثار
اک طرف ’’اردو کلاسک‘‘ اک طرف ہے ’’ایک انیک‘‘
ہے مشاہیر ادب سے ان کا یہ بے لوث پیار
ان کا مقصد ہے کلاسیکی ادب محفوظ ہو
اک زمیں میں پیش کرتے ہیں وہ غزلیں بیشمار
مستحق ہے داد کا ان کا یہ حسنِ انتخاب
گلشنِ اردو ادب میں ذات ہے ان کی بہار
ہے ضرورت ایسے لوگوں کی کریں تعظیم ہم
بحرِ ذخارِ ادب کی ہیں جو دُرِ شاہوار
ہے فرشتوں سے بھی افضل ان کا برقیؔ مرتبہ
خود سے کم اور دوسروں سے جو کریں بے لوث پیار