ہفت روزہ فیس بک ٹائمز کے ۴۰ ویں عالمی آن لاین فی البدیہہ نعتیہ مشاعرے کے لئے میری نعت رسول مقبول ﷺ
نظیر اے قمر کے عرض ہُنر اور دیدہ زیب تزئین کاری پر منظوم خراج تحسین
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
نظیر اے قمر کا یہ عرضِ ہُنر
فروزاں ہے مانندِ شمس و قمر
یہ تزئین کاری ہے بیحد حسیں
نہ کیوں اس کے مداح ہوں دیدہ ور
جنھیں لوگ دیتے ہیں اپنا خراج
یہ عرضِ ہُنر کے ہیں لعل و گُہر
جو اُن کی ڈیزائن سے ہے آشکار
ہے نخلِ سعادت کا ان کے ثمر
دعا گو ہے برقی بفضلِ خدا
جہانِ ہُنر میں ہو یہ معتبر