میں کسی بھی تحریک سے وابستہ نہیں | مشتاق احمد نوری :مشتاق احمد نوری :ہاٹ کیک چینل پرحقانی القاسمی سے گفتگو کے تناظر میں ایک تعارف
چینل پرحقانی القاسمی سے گفتگو کے تناظر میں ایک تعارف
احمد علی برقیؔ اعظمی
شخصیت مشتاق نوری کی ہے فخرِ روزگار
عہدِحاضر کے ہیں جو معروف افسانہ نگار
ہے نمایاں ان کے افسانوں میں عصری حسیت
ابنِ آدم کے مسائل کے ہیں جو آئینہ دار
نام ہے افسانوی مجموعے کا اُن کے ’’ تلاش ‘‘
نوعِ انساں کا عیاں ہے جس سے ذہنی انتشار
منفرد اسلوب افسانوں میں ہے ان ی شناخت
’’ خودکشی ‘‘ اور ’’ کانٹے کی خوشبو ‘‘ سے ہے جو آشکار
’’ زندگی اے زندگی ‘‘ سے ہے نمایاں کربِ عصر
ان کا ہے’’ وہ ایک لمحہ ‘‘ ایک ادبی شاہکار
’’ چھت پہ ٹھہری دھوپ ‘‘ ہو یا ’’ بند آنکھوں کا سفر ‘‘
ہیں سبھی مجموعے ان کے فکر و فن کے شاہکار
ان سے محوِ گفتگو ہے آج چنل ہاٹ کیک
گفتگو حقانی ہے جس میں ہے ان کی شاہکار
زین شمسی بھی ہیں ان کے ساتھ محو گفتگو
عہدِ حاضر میں ہیں جو اردو صحافت کا وقار
چہرۂ حقانی ہے عصری ادب کا آئینہ
جس کی تنقیدی بصیرت ہے سبھی پر آشکار
شاعری میں بھی ہے ان کی ندرتِ فکر و نظر
گلشنِ اردو کی برقیؔ اعظمی ہیں وہ بہار