محترم نقشبند قمر نقوی بھوپالی مقیم امریکا کی چارجلدوں پر مشتمل منظوم تاریخ ہند و پاک بعنوان ’’ حماسہ‘‘ پر منظوم تاثرات : احمد علی برقی اعظمی
محترم نقشبند قمر نقوی بھوپالی مقیم امریکا کی چارجلدوں پر مشتمل منظوم تاریخ ہند و پاک بعنوان ’’ حماسہ‘‘ پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
چار جلدیں ہیں حماسہ کی مرے پیشِ نظر
ہے قمر بھوپالی کا جس سے عیاں عرضِ ہُنر ہند و پاکستان کی منظوم یہ تاریخ ہے
جس سے ہے عہدِ گذشتہ کا نمایاں کرو فر چاروں جلدیں آج ہی مجھ کو ہوئی ہیں دستیاب
محو حیرت ہوں یہ ادبی کارنامہ دیکھ کر اہلِ دانش کام پر صدیوں کریں گے جن کے ناز
کیسے کیسے اس جہاں میں آج بھی ہیں دیدہ ور ہے بجا اردو کا اس کو ’’ شاہنامہ ‘‘ گر کہیں
ہے یہ برقی اعظمی اردو میں اعجازِ قمر