قوس قزح ادبئ فورم کے زیر اہتمام جشن میر کے لئے میری غزل نذر میر تقی میر احمد علی برقیؔ اعظمی : بشکریہ شہناز شازی اور امین جس پوری
قوس قزح ادبئ فورم کے زیر اہتمام جشن میر کے لئے میری غزل نذر میر تقی میر
احمد علی برقیؔ اعظمی
اُس کے وعدے پہ اعتبار کیا
مستقل اُس کا انتظار کیا
خانۂ دل میں کرکے حشر بپا
اس طرح مجھ کو بیقرار کیا
صرف اس کے لئے بصد اخلاص
مذہبِ عشق اختیار کیا
اب مجھے ہو رہا ہے یہ احساس
میں نے کس بے وفا سے پیار کیا
تا کہ اُس کو نہ ہو کوئی شکوہ
میں نے ماحول سازگار کیا
اور اس کے سوا میں کیا کرتا
اُس پہ جو کچھ بھی تھا نثار کیا
کاش ایسا نہیں کیا ہوتا
پُشت پر میری اُس نے وار کیا
اُس کی دلجوئی کے لئے برقیؔ
اُس نے جو چاہا اختیار کیا