حقانی القاسمی : ایک منظوم تعارف
حقانی القاسمی : ایک منظوم تعارف
احمد علی برقی اعظمی
نازشِ ہند حقانی القاسمی
ہیں جو اردو ادب کی نئی روشنی
طرز تحریر ہے ان کا سب سے جدا
جس میں عصری ادب کی ہے منظر کشی
فکر میں بحر زخار ہے موجزن
ہے خیالات میں دلنشیں تازگی
ان کے ادبی کُتُب پر حسیں تبصرے
ہیں سبھی کے لئے باعثِ سرخوشی
اس میں کوئی بھی جائے تکلف نہیں
ہے حقیقت نگاری کا شیوہ یہی
اُن کی نقد و نظر ہے روایت شکن
فکر و فن کی ہے جس میں نئی تازگی
معترف ان کے زور قلم کے ہیں سب
کیوں نہ مداح ہو ان کا احمد علی