ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کا ۱۵۵ واں ہفتہ وارعالمی نعتیہ مشاعرہ بعنوان عالمی نعتیہ محفل
ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے۱۵۵ ویں منفرد پروگرام ۱ور عالمی نعتیہ محفل سخن پر میرے منظوم تاثرات
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
سید الکونین کے ہے نام یہ بزمِ سخن
نور سے جن کے جہانِ آب و گِل ہے ضوفگن
بیسٹ اردو پوئٹری کی یہ خصوصی پیشکش
کرتی ہے ان پر نثار اپنے یہ گُلہائے سخن
نعتِ محبوبِ خدا ہے ایک روحانی غذا
گوہرِ مضموں ہے جس کا روشن از دُرِ عدن
اُن کا ہی یہ نور ہے وجہہِ وجودِ کائنات
جس کا چرچا ہر طرف ہے انجمن در انجمن
اُن سے بڑھ کر دوسرا کوئی نہیں بعد از خدا
ہوگا کم اُن پر فدا کردیں جو اپنے جان و تَن
کی بقدرِ ظرف اُن پر سب نے جو نذرِ خلوص
تھا تصدق اُن پہ ہی سب کا شعورِ فکر و فن
مدح خواں ہو جس کا برقیؔ خود ہی ربِ کائنات
کیا بیاں کوئی کرے اس شخصیت کا بانکپن