ادارۂ عالمی بیسٹ اردوپوئیٹری کی ایک عالمی شام چار شعرا کے نام منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی
ادارۂ عالمی بیسٹ اردوپوئیٹری کی ایک عالمی شام چار شعرا کے نام
منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
بیسٹ اردو پوئیٹری کی تھی بہت پُرکیف شام
آج کی بزمِ سخن یہ چار شعرا کے تھی نام
پیش کرتا ہوں مبارکباد سب احباب کو
بزم میں سب نے سنائے اپنے معیاری کلام
ابن مفتی کی صدارت میں تھی یہ بزم سخن
کرتے ہیں اربابِ دانش جن کا بیحد احترام
بزم آرائی تھی یہ توصیف ترنل کی حسیں
پیش کرتا ہوں امیں جس پوری کو اپنا سلام
ہیں یہ دونوں عالمی اس بزم کی روح رواں
جن کی ہیں خدماتِ اردو مرجعِ ہر خاص و عام
کیوں نہ برقی اعظمی اس بزم کا ہو قدرداں
ہے دعا مقبول ہوں اس کے سبھی نقشَ دوام