अहमद अली बर्क़ी आज़मी और सय्यद रियाज रहीम के साथ दिलचस्प ग़ज़लों का सफर بشکریہ اسٹار نیوز پورٹل

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=gY7Gqc45ImE]

بشکریہ اسٹار نیوز پورٹل

اسٹار نیوز کے یوٹیوب چینل کے ادبی پروگرام غزلوں کے سفر پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی نٸی دہلی

کررہا ہے پیش غزلوں کا سفر اسٹارنیوز

ہر طرف چرچا ہے جس کا انجمن در انجمن

پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کی اسے

جس سے روشن ہے جہاں میں شمع بزم علم و فن

ہے نہایت روح پرور اس کا طرز پیشکش

دن بہ دن بڑھتا رہے اس کا یونہی یہ بانکپن

فرق کوٸی بھی نہیں ہے آج قرب و بعد میں

ممبٸی سے سن رہے ہیں اس کو ارباب وطن

اس کی بزم آراٸیاں ہوں مرجع اہل نظر

اس کی برقی اعظمی ہو سرخرو بزم سخن