نیم طرحی مشاعرہ ——ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری——- مشاعرہ نمبر 165 ردیف,,تنہا بیاد شہرۂ آفاق فلمی اداکارہ مینا کماری

نیم طرحی مشاعرہ ——ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری——- مشاعرہ نمبر 165 ردیف,,تنہا,,کےلئے غزل ارسال کریں اردو ادب اور اردو تہذیب کی آبیاری میں فلموں جو تعاون رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یکم اگست 1932 ءاردو کی نمائندہ فلم پاکیزہ کی ادا کاری مینا کماری کا یومِ پیدائش ہے۔ مینا کماری کا اصل نام ماجبیں اور تخلّص نازتھا ۔ ان کے واحد شعری مجموعے "تنہا چاند ” نے زبر دست مقبولیت حاصل کی۔ مینا کماری یعنی ما جبیں نازؔ کی مشہور زمانہ غزل ؎ چاند تنہا ہے آسماں تنہا دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا ماہ جبیں ناز ؔمرحومہ کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئےادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے وائرس روپ کے جملہ ممبران کو مرحومہ ماہ جبیں ناز ؔ کے اس مصرعۂ طرح چاند تنہا ہے آسماں تنہا کے مطابق نیم طرحی غزل کہنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔ آپ کے نیم طرحی کلام کی ردیف میں لفظ”تنہا” ہونا ضروری ہے۔ بحر اور قوافی شعرءا خود اپنی مرضی سے قائم کر سکتے ہیں۔ منتخب اور چنندہ طرحی غزلیات کوعالمی ماہ نامہ "آسمانِ ادب: ماہ ستمبر 2018ء کے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔ کلام لطیف تغزّل سے بھرپور، رومانی اور بلیغ ہونا چاہے۔مضامین عامیانہ اور سطحی نہ ہوں۔مبتدی شعرا ء اپنا کلا م کسی استاد شاعر کی اصلاح کے بعدہی پوسٹ فرمائیں۔ غیر موزوں کلام پوسٹ کرنے والےشعراء کو ادارے سے ریمو کردیا جائے گا۔ اس طرحی انعقاد میںصرف ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے 255 ممبران کی شریک ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے آپ ادارہ بیسٹ اردو پوئیٹری کے ترجمان”آسمانِ ادب” میں اشاعت کے لئے کلام کہہ رہے ہیں۔اس لئے بیسٹ کلام ہی شائع کئے جائیں گے۔ اپنی مکمّل غزل وائس گروپ کی ٹائم لائن پر پوسٹ فرمائیں۔ منتخب کلام وہیں سے ادارہ اخذ کر گے۔ مفرد اشعار ہر گز پیش نہ کئے جائیں۔ ۔ادارے کے کسی ممبر کو اس کا کلام منتخب نہ کیے جانے پر کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ آپ کا کلام ، کلام کے محاسن کی بنیاد پر منتخب کیا جائے شخصت یا نام کے سبب نہیں کلام پوسٹ کرنے کی آخری تاریخ :10/اگست 2018ء ہے۔ 11اگست 2018 شام سات بجے پروگرام کیا جائے گا آرگنائزر وائس چیئر مین ادارہ/چیف ایڈیٹر عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری سرپرست عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب ویب سائیٹس ایڈمن پبلشر توصیف ترنل ہانگ کانگ بانی و چیئرمین ادارہ صدارت محترم شمیم زمانوی فرام بنگلہ دیش نظامت مختار تلہری بریلی اترپردیس بھارت محترمہ ثمینہ ابڑو پاکستان ایڈوکیٹ متین طالب ناندورہ بھارت رپورٹ اردو نفیس احمد نفیس ناندوروی بھارت رپورٹ انگریزی ڈاکٹرارشادخان بھارت رپورٹ ہندی ڈاکٹر سراج گلاؤٹھوی انڈیا لائیو آڈیو رپورٹ فیس بُک و یوٹیوب توصیف ترنل مقالہ محترمہ غزالہ انجم پاکستان محترم امیرالدین امیر بیدر بھارت محترم احمد کاشف بھارت حمد غزالہ انجم پاکستان نعت وسیم احسؔن ، بہار (بھارت) اطہر حفیظ فراز فیصل آباد، پاکستان 
فہرست شعرا 
اصغر شمیم،کولکاتا،بھارت
 ڈاکٹر سراج گلاؤٹھوی انڈیا 
ڈاکٹر مینا نقوی مرادابادبھارت
 ڈاکٹر شاھد رحمان فیصل آباد 
خالد سروحی گکھڑ سٹی گوجرانوالہ پاکستان
 اسد ہاشمی بھارت
 دلشاد نسیم پاکستان 
علی شیدا کشمیر بھارت 
مختار تلہری بریلی اترپردیس بھارت
 اروی سجل پاکستان شبانہ زیدی پاکستان
 نفیس احمد نفیس ناندوروی بھارت
 امین جس پوری بھارت
 احمد علی برقیؔ اعظمیبھارت
Touseef Turnal