نذرِ شہرۂ آفاق نعت خواں اُمِ حبیبہ : نتیجہ فکر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ۔۔ پیشکش ناظم شعر و سخن ڈاٹ نیٹ ٹورانٹو ، کناڈا جناب سردار علی

نذرِ شہرۂ آفاق نعت خواں امِ حبیبہ 

احمدعلی برقیؔ اعظمی

اُمِ حبیبہ کی آواز

جس میں ہے اک سوز و گُداز
نعت سرائی میں ان کی
زیر و بم کا ہے اعجاز
برِ صغیر میں ان کی ذات
سب کے لئے ہے مایۂ ناز
ہے توصیف سے بالاتر
نعتِ نبیﷺ کا یہ اعزاز
جب تک ہیں یہ ماہ و نجوم
زندہ رہے گی یہ آواز
ہو جاتے ہیں سب مسحور
ہوتی ہیں جب نغمہ طراز
میری دعا ہے شام و سحر
اُن کو خدا دے عمرِ دراز
کتنا ہے وجد آور برقیؔ 
اُن کا یہ دلکش انداز

قطعہ

احمد علی برقی اعظمی
امِ حبیبہ ہے وہ نام

جس پہ خدا کا ہے انعام

ہے وہ پیکرِ عشقِ رسول

وردِ زباں ہے جس کا مقام