میرا تعارف
میرا تعارف
شھر اعظم گڈہ ھے برقی میرا آبائی وطن
جس کی عظمت کے نشاں ھیں ھرطرف جلوہ فگن
میرے والد تھے وھاں پرمرجع اھل نظر
جن کے فکرو فن کامجموعہ ھے تنویر سخن
نام تھا رحمت الھی اور تخلص برق تھا
ضوفگن تھی جن کے دم سے محفل شعروسخن
آج میں جو کچھ ھوں وہ ھے ان کا فیضان نظر
ان کے ورثے میں ملا مجھکو شعور فکروفن
راجدھانی دھلی میں ھوں ایک عرصے سے مقیم
کر رھا ھوں میں یھاں پر خدمت اھل وطن
ریڈ یو کے فارسی شعبے سے ھوں میں منسلک
میرا عصری آگھی برقی ھے موضوع سخن
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دھلی