مضامیں ڈاٹ کام: منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی

مضامیں ڈاٹ کام: منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
میرے رخشِ فکر کی مہمیز ویب سایٹ ہے یہ

نامِ نامی جس کا ہے برقی مضامیں ڈاٹ کام

اس کا ہے عصری صحافت میں نمایاں اک مقام

امن و صلح و آشتی کا دے رہی ہے جو پیام

اس کے مندرجات ہیں آئینۂ نقد و نظر

ہیں جو ترویجِ ادب میں عہدِ نو میں پیشگام

ہر کسی کے اس میں ادبی ذوق کا سامان ہے
ہیں سیاسئ تجزئے بھی مرجعِ ہر خاص و عام

دیتی ہے برقی رواداری کا یہ سب کو سبق

’’ با مسلماں اللہ اللہ با برہمن رام رام ‘‘