فاروق ارگلی : ایک تعارف : احمد علی برقی اعظمی

فاروق ارگلی : ایک تعارف
احمد علی برقی اعظمی
فاروق ارگلی کا نہیں ہے کوئی جواب
ان کی نگارشات ہیں عالم میں انتخاب
لکھتے ہیں روز تازہ بہ تازہ وہ کچھ نہ کچھ
اپنی شناخت آپ ہے ان کی ہر اک کتاب
عہدِ رواں کے ایسے وہ تخلیق کارہیں
جن کی سپہرِ شعرو ادب پر ہے آب و تاب
دہلی میں ہیں وہ دہلی کہنہ کی آبرو
کرتے ہیں سب کے فکر و نظر کا جو احتساب
ان کی ہر ایک صنف ادب پر گرفت ہے
چرخ ادب کے ہیں وہ درخشندہ ماہتاب
نقادِ چیرہ دست، ادیب سخن شناس
احسان ان کے عصری ادب پر ہیں بے حساب
تاریخ کیمرے سے رقم کررہے ہیں وہ
ان کا جنونِ شوق یہ برقی ہے لاجواب