خزانہ آواز ٔ لطف اللہ خاں کے خالق لطف اللہ خاں مرحوم کی بے لوث علمی و ادبی خدمات پر منظوم خراج عقیدت احمد علی برقی اعظمی: بشکریہ ہم ٹی وی

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=hZdO_f9z4ZY]

خزانہ آواز ٔ لطف اللہ خاں کے خالق لطف اللہ خاں مرحوم کی بے
لوث علمی و ادبی خدمات پر منظوم خراج عقیدت

احمد علی برقی اعظمی

ہے خزانہ تحفۂ نایاب لطف اللہ کا

دسترس میں جس کا ہونا فضل ہے اللہ کا

کیسے کیسے لوگ اس دنیا سے رخصت ہوگئے

ذکر ہے کرنا ضروری جن کے عز و جاہ کا

تھا جو آوازوں کا اک نادر ذخیرہ ان کے پاس

ہیچ اس کے سامنے ہے اک خزانہ شاہ کا

ان کی ان خدمات کو جو کررہے ہیں آشکار

ہے ضروری ذکر بھی خورشید عبداللہ کا

دے جزائے خیر برقی دونوں کو ربِ جلیل

قدرداں ہوں چرخِ اردو کے میں مہر و ماہ کا

خدمتِ بے لوث یہ خورشید عبداللہ کی

عہدِ حاضر میں ہے ان کا کام اک تاریخ ساز

ہیں مشاہیر ادب کے جو نوادر ان کے پاس

ان کو حاصل ہے جہاں میں اک خصوصی امتیاز

دے جزائے خیر انھیں اس کی کے لئے پروردگار

رہتی دنیا تک کریں گے لوگ برقی ان پہ ناز

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ، نئی دہلی