ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے ججز پینل کی جانب سے ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ

ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے ججز پینل کی جانب سے پروگرام بعنوان ” دُکھ”   محترم احمد علی برقی اعظمی کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے منجانب انتظامیہ ادارہ


 ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب 
 موضوعاتی نظموں کے سلسلے کے آغاز اور خاکسار کو موضوعاتی نظموں کی روح رواں خواجہ الطاف حسین حالی ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر منظوم تاثرات اور اظہار امتنان و تشکر

 احمد علی برقیؔ اعظمی

 بیسٹ اردو پوئٹری کا سلسلہ ہے لاجواب
 اس کی بزم آرائیاں ہوتی ہیں بیحد کامیاب

 خادمِ اردو ہے یہ سود و زیاں سے بے نیاز 
کرتی ہے یہ بزم اربابِ نظر کا احتساب 

آج کی بزم سخن اس کی تھی یہ حالی کے نام
 ہے مسد س جن کی دنیائے ادب میں انتخاب

 اس نے موضوعِ سخن اس بزم کا رکھا تھا ’’دکھ‘‘ 
جس کی دعوت پر ہوا تھا میں بھی اس میں باریاب 

 پیش کرتا ہوں مبارکباد سب احباب کو 
جن سے قایم اس موقر بزم کی ہے آب و تاب

 مبتدی و مُنتہی کرتے ہیں سب مشقِ سخن فضلِ
 حق سے سب کے ہوں شرمندۂ تعبیر خواب

 کاوشیں توصیف کی توصیف سے ہیں بالا تر
 فضلِ حق سے اپنے ہوں ادبی مشن میں کامیاب

 ان کے کارِ خیر میں برقیؔ بھی ان کے ساتھ ہے
 اپنے وہ حسنِ عمل سے ہوں سدا عزت مآب