ادارارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری ہانگ کانگ کی جانب سے جناب امین جس پوری کو بشیربدر اعزاز سے سرفراز ہونے پر منظوم تبریک و تہنیت احمد علی برقی اعظمی

ادارارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری ہانگ کانگ کی جانب سے جناب امین جس پوری کو بشیربدر اعزاز سے سرفراز ہونے پر منظوم تبریک و تہنیت
احمد علی برقی اعظمی
پیش کرتا ہوں امیں جس پوری کو میں تہنیت
جن کی ہے اردو نوازی باعث صد افتخار
ان کا یہ اعزاز ہے ان کے لئے اک فال نیک
اور اعزازات سے ہوتے رہیں وہ ہمکنار
سب کا منظور نظر ہے ان کا معیاری کلام
گلشن اردو میں ہے جو ایک نخل سایہ دار
ان کے گلہائے سخن یونہی تروتازہ رہیں
گلشن اردو میں ان کی ذات ہے مثل بہار
ان کی تخلیقات میں ہے ایک ادبی چاشنی
جی میں آتا ہے انہیں پڑھتے رہیں ہم بار بار
فضل حق سے ہوں انہیں حاصل سبھی آسائشیں
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار