ابنِ سینا اکیڈمی، علی گڈھ: منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی

ابنِ سینا اکیڈمی، علی گڈھ: منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی

ابنِ سینا اکیڈمی ہے جہاں

علم و دانش کی روشنی ہے وہاں

علمِ طب کا ہے یہ اہم مرکز

ظلِ رحمٰں ہیں جس کی روحِ رواں

ہیں کتابیں جو ان کی پینتالیس

ہے عیاں ان سے طب کا سرِ نہاں

بہرہ ہو رہے ہیں لوگ ایسے

جیسے جاری ہو کوئی جوئے رواں

کرتی ہے یہ اکیڈمی وہ کام

جس میں شامل نہیں ہے سود و زیاں

کارناموں سے اس کے ہے یہ عیاں

بحرِ ذخارِ طب ہو جیسے رواں

ہے یہ ون مین شو کی ایک مثال

آج ہےجو سبھی کے وردِ زباں

قدرداں اس کا کیوں نہ ہو برقی

اس کا فیضان جب ہے سب پہ عیاں