عصر حاضر کے محبوب ترین اردو ادبی چینل ’’ یہ ہے شاعری ‘‘ کی ادب اور ادیب نوازی پر منظوم تاثرات و اظہار امتنان و تشکر احمد علی برقی اعظمی

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=VQKFN7oM_c4]

عصر حاضر کے محبوب ترین اردو ادبی چینل ’’ یہ ہے شاعری ‘‘ کی ادب اور
ادیب نوازی پر منظوم تاثرات و اظہار امتنان و تشکر
احمد علی برقی اعظمی
نام اس اردو کے چینل کا ہے ’’ یہ ہے شاعری‘‘
اپنے گھر پر روبرو ہے جس کے برقی اعظمی
اس نوازش کے لئے ہوں ان کا میں منت گزار
گفتگو جو کرریے ہیں مجھ سے وہ ہیں قاسمی
کیا ہیں وہ ان کے لب و لہجے سے ہے یہ آشکار
مرجعِ اہلِ نظرہے خود بھی ان کی شاعری
احمد علوی کا یہ چینل آج ہے ہردلعزیز
ضوفشاں کرتا ہے جو شمعِ ادب کی روشنی
اس کو رہتی ہے مشاہیر ادب کی جستجو
جس کی ہے مقبولِ خاص و عام اردو دوستی
میرے کہنے پر نہ جائیں آپ خود ہی دیکھ لیں

’’ قدرِ گوہر شاہ داند یا بداند جوہری ‘‘

شرط بس یہ ہے، کہ ہو پُرکیف ومعیاری کلام
اس میں ہو سکتے ہیں شامل مبتدی و مُنتہی
مجھ سے اس کی گفتگو کی پیشکش کیسی لگی
آپ شیئر کرکے بتلائیں یہ ، میں ہوں مُلتجی
https://www.youtube.com/watch?v=VQKFN7oM_c4&feature=youtu.be